سندھ ہائی کورٹ نے نجی سکول کو پولنگ اسٹیشن بنانا خلاف قانون قرار دے دیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے نجی پراپرٹی کو پولنگ اسٹیشن بنانا خلاف قانون قرار دے دیا ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ حکومت چاہے تو متبادل پولنگ اسٹیشن بناسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکول کو پولنگ اسٹیشن بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے داؤد گرلز اسکول بہادر آباد کو پولنگ اسٹیشن بنانے کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا ۔داؤد گرلز اسکول بہادرآباد میں یوسی 17,18اور 19کے لیے پولنگ اسٹیشن بنایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :