نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اے ایس پیز کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا دورہ

محکمہ پولیس کو جدید پیشہ وارانہ تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا،اے آئی جی مقصود احمد

جمعرات 3 دسمبر 2015 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) اے آئی جی سیکیورٹی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ تربیت کا حصول ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے 42 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت29 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیسسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

زیرتربیت ASsP نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر گلشن اقبال کراچی کا تفصیلی دورہ کیا اور کمانڈوز سے انکی تربیت وکارکردگی سے آگاہی حاصل کی۔ مقصود احمد نے کہا کہ دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق مؤثر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاروں کو بہتر انداز میں عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض انجام دینے چاہییں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ پولیس کی کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیاجس کی ابتداء ایس ایس یو نے کر دی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس میں ایسا نظام ہونا چاہیے جس کے ذریعے ہر شخص کو انصاف فراہم کیا جاسکے اور عوام بلا جھجک اپنے مسائل حل کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کریں۔زیر تربیت اے ایس پیز نے بین الاقوامی ادارے یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیٹیشن سسٹم کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بہتر کاروائی کی تیاری اور اہم شخصیات و تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا معیا ررکھنے پرسرٹیفیکیٹ جاری ہونے پر مبارکباددی ۔

اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے پر اس کی کارکردگی کو سراہا۔اور اس بات کا اعادہ کیا کہ زیر تربیت پولیس افسران اپنے سروس کیریئر میں ایسے ہی اقدامات عمل میں لائیں گے۔اس موقع پرایس ایس پی حیدر رضا کمانڈنٹ شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد ، ڈاکٹر اسد اعجاز ملھی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور محمد مظفر اقبال سیکیورٹی آفیسر ایس ایس یو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :