سند ھ حکومت بیلاروس کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے، ڈاکٹر آصف بروہی
جمعرات 3 دسمبر 2015 19:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)چیرمین سندھ سرمایہ کاری بورڈ، ڈاکٹر آصف بروہی نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصی طور پر سندھ حکومت بیلاروس کے ساتھ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے حال ہی میں حکومت سندھ اور گومل ریجن کے ما بین ٹریکٹر انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں فروغ کے لیے ایک یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں اسی پر عمل کر تے ہوئے حکومت سندھ چاہتی ہے کہ بیلاروسی سرمایہ کارایگریکلچر ، ڈیری ، لائیواسٹاک ، متبادل توانائی اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیلاروس کے پاکستان میں متعین سفیراینڈری ارمولوچ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس کے سرمایہ کار کراچی میں 150ہارس پاورکے ٹریکٹر بنانے کا پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل بینک آف بیلاروس اور بیلاروس بینک پاکستان خصوصی طورپر کراچی میں اپنی شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہیں۔
بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس حکومت سندھ میں سیاحت ، زراعت، ٹریڈنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹرجنرل سندھ سرمایہ کاری بورڈ، افتخار شالوانی نے شرکاء کو سندھ سرمایہ کاری بورڈ کے متعلق بریفنگ دی جس میں سندھ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعے کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔انہوں نے بتا یا کہ سندھ میں قائم ا سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشینریزکی درآمد کرنے پر ایک مرتبہ ڈیوٹی سے استثنیٰ جبکہ دس سال کیلئے انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ اور تمام یوٹیلٹیز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور سندھ میں اسٹون ڈولپمنٹ کمپنی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ماربل سٹی تعمیرکیا جارہاہے ۔ اس موقع پر کراچی میں بیلاروس کے اعزازی قونصل جنرل عبدالراؤف تابانی بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.