آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہیگا، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی میں آپریشن کرنے پر جوابی کارروائیاں ہم پر بھی ہوتی ہیں مگر ایسے واقعات سے ہمارے جذبات کم نہیں ہو سکتے،میجرجنرل بلال اکبر

جمعرات 3 دسمبر 2015 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن دشمنوں قوتوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں آپریشن کرنے پر جوابی کارروائیاں ہم پر بھی ہوتی ہیں لیکن ایسے واقعات سے ہمارے جذبات کم نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آخری دہشتگرد اور ٹارگٹ کلرز کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرز اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی تحقیقات بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والوں کو جلد پکڑیں گے۔