این اے 154 سے ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ پھر نااہل قرار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 19:29

این اے 154 سے ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ پھر نااہل قرار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے این اے ایک سو چون سے ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے این اے ایک سو چون سے ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 154 سے آزاد امیدوار عفت سومرونے الزام لگایا ہے کہ قانونی طور پر تو صدیق بلوچ شیر کے نشان پر الیکشن لڑنے ہی کے اہل نہیں تھے کیونکہ شیر کا نشان تو عمیر بلوچ کو الاٹ ہوا تھا۔ این اے 154 سے آزاد امیدوار عفت سومرو نے صدیق بلوچ پر اثاثے چھپانے اور شیر کا غلط نشان الاٹ ہونے پر پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔