فرانسیسی حکومت نے160مساجد کو بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیف امام

فرانس میں کل 2600مساجد ہیں،پیرس حملوں کے بعد اب تک تین مسجدوں کو بندکیاجاچکاہے،گفتگو

جمعرات 3 دسمبر 2015 20:38

فرانسیسی حکومت نے160مساجد کو بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیف امام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)فرانس کے چیف امام نے کہاہے کہ فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160مساجد کوبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فرانس کے انتہا پسند وزیرداخلہ برنارڈ کیزینوو نے کہاہے کہ ایمرجنسی قوانین کے تحت گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تین مساجد کو بند کیا جاچکا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق چیف امام حسن العلاوی نے ایک بیان میں کہاکہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ایمرجنسی قوانین کے تحت جن مساجد میں بنیاد پرستی کے خیالات کو فروغ دیا جاتا ہے، انھیں بند کیا جاسکتا ہے،.13 نومبر کے حملوں کے بعد بند کی جانے والی 3 مساجد کے حوالے سے فرانس کے چیف امام حسن العلاوی کا کہنا تھا کہ مزید مساجد بھی بند کی جائیں گی،العلاوی نے کہاکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 100 سے 160 مساجد بغیر لائسنس، نفرت انگیز تقاریر اور تکفیری خیالات کے فروغ کی بنا پر بند کی جائیں گی،انھوں نے مزید بتایا کہ فرانس میں کل 2600 مساجد موجود ہیں.ادھرکیزینوو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے بدھ کو پیرس کے مشرق میں ایک مسجد پر چھاپہ مارا اور کریک ڈاؤن کے دوران ملنے والے ایک ریوالور کے مالک کو گرفتار کرلیا.انھوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو مسجد اور اطراف میں چھاپے کے دوران 'جہادی' دستاویزات بھی ملیں جبکہ 9 افراد کو گھر میں نظر بند کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر 22 افراد کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگادی گئی،واضح رہے کہ حسن العلاوی علاقائی اور مقامی مسلم اماموں کی نامزدگی کے انچارج ہونے کے ساتھ ساتھ اماموں اور جیل حکام کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتے ہیں�

(جاری ہے)