خصوصی اسپرے مہم کے دسویں راؤنڈکے سلسلے میں بلدیہ وسطی کراچی کے لیاقت آبادزون میں اسپرے کیا گیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) وزیربلدیات سندھ کی خصوصی ہدایت پر شہر سے ملیر یا ٖڈینگی اور وبائی امراض کے خاتمے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی )نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے18زونز میں محکمہ میونیسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومیگیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونیسپل سروسز مسعود عالم کی سربراہی میں فوکل پرسن ڈاکٹر حامد مصطفی کی نگرانی میں ڈی ایم سی سینٹرل کے لیاقت آباد زون ں ملیریا ڈینگی ودیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے دسویں راؤنڈ کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی سینٹرل عائشہ ابڑواور میونسپل کمشنر نواز علی ڈومکی کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ وسطی کراچی کے لیاقت آباد زون میں ا سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹر انسپورٹ آفیسرمحمد ناصر خان نے اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پردیگر سینی ٹیشن افسران بھی موجود تھے۔بلدیہ وسطی کراچی کے لیاقت آباد زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں ۔ بلدیہ وسطی کراچی کے لیاقت آباد زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی ،نالوں اور نشیبی علاقوں پر جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے ہرزون میں30گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہر زون کی تما م یونین کونسلوں میں لگاتار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے شہر بھر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں بھی خصوصی اسپرے کیا جارہا ہے ۔

اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کروایں ۔

متعلقہ عنوان :