جامعہ کراچی،ماسٹرز پروگرام کے لئیاین ٹی ایس کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 3 دسمبر 2015 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے گریجویشن یا اس کے مساوی امتحان پاس کیا ہے اوروہ ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں ،ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ اس شیڈول کے مطابق ہونگے۔داخلہ ٹیسٹ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق گروپ نمبر 08 میں بی کام اور بی بی اے کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار06 دسمبر 2015 ء کو صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا،۔

جبکہ گروپ نمبر09 میں بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای،بی ٹیک اور ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ02 بلاک 04 فیڈرل بی ایریا نزدکریم آباد کراچی منعقدہوگا،جبکہ گروپ نمبر 10 میں بی اے / ہومینیٹیزاور سوشل سائنسز میں گریجویشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے رانا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلشن اقبال (بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال) منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جامعہ کراچی کی ویب سائٹwww.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS ) کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پربھی دیکھا جاسکتا ہے۔امیدواروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ مندرجہ بالامجوزہ کردہ گروپ کے تحت جاری کردہ امتحانی مراکزمیں مقررہ وقت کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں، بصورت دیگر وہ داخلہ کے اہل نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :