سنجے دت کے اچھے رویئے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 6 ماہ کمی ہونے کا امکان

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:10

سنجے دت کے اچھے رویئے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 6 ماہ کمی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 6 ماہ کمی ہونے کا امکان روشن ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی قانون کے مطابق اگرکسی قیدی کی جانب سے اپنی سزا کے دوران اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو جیل حکام کی سفارش پراس کی سزا میں ماہانہ 7 دن تخفیف ہوسکتی ہے ٗمثالی برتاؤ پر سالانہ بنیادوں پرسزا میں مزید 30 دن کی کمی ہوسکتی ہے اوراس قانون کا فائدہ سنجے دت کو بھی ہوسکتاہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونا کی جیل انتظامیہ اس قانون کے تحت سنجے دت کی سزا مین کمی پرغورکررہی ہے اگرریاستی حکومت نے جیل حکام کی سفارش کو منظور کرلیا تو مجموعی طورپرسنجو بابا کی سزا میں 114 روز کی کمی ہوسکتی ہے اوروہ 2016 میں ہی آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مئی 2013 سے ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :