امریکی صدر نے ملک میں پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 21:46

امریکی صدر نے ملک میں پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) امریکی صدر نے ملک میں پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ملک میں پرچم سرنگوں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکم گزشتہ روز کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد دیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر نے بتایا ہے کہ تاحال دہشت گرد حملے کی وجوہات معلوم نہیں کی جا سکی ہیں۔ یاد رہے کہ معذوروں کے سینٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک مبینہ خاتون سمیت 2 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔