ہاکی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 21:48

ہاکی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان کا تبادلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان ہاکی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹریز نے خیبرپختونخوا کے وزیر مال علی امین خان گنڈا پور، سیکرٹری سپورٹس کے پی کے اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سے درخواست کی ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رضی خان بیٹنی کے تبادلہ کے احکامات فوراآ واپس کئے جائیں۔

جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری کرکٹ ایسوسی ایشن فرمان اﷲ قریشی اور سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن صدیق تھہیم کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ رضی خان علاقے میں ہاکی، کرکٹ اور فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں زبردست کام کر رہے ہیں اور اس وقت ان کا تبادلہ کھیلوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس او مقامی کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کیلئے ہر ممکن سہولیات اور مواقع فراہم کر رہے ہیں، اس مرحلے پر ان کا تبادلہ علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ رضی خان کی کوششوں کی وجہ سے ڈی آئی خان میں رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے مقامی کھلاڑیوں کو قومی سطح پر عزت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہاکی اور فٹ بال گراؤنڈز میں جدید ٹرفس بچھانا اور سپورٹس کمپلیکس میں فلڈ لائٹس کی تنصیب ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ سکوائش اور بیڈمنٹن ہالز کی تعمیر بھی نیشنل اور انٹرنیشنل معیار کی گئی ہے اور یہاں پر ہاسٹل کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :