قلم بیچنے والا شامی پناہ گزین چند ہی ماہ میں تین کاروباروں کا مالک بن بیٹھا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 22:09

قلم بیچنے والا شامی پناہ گزین چند ہی ماہ میں تین کاروباروں کا مالک بن ..
بیروت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) قلم بیچنے والا شامی پناہ گزین چند ہی ماہ میں تین کاروباروں کا مالک بن بیٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ماہ پہلے سوشل میڈیا پر ایک شامی پناہ گزین کی تصویر نے کافی دھوم مچائی تھی۔ اس تصویر میں ایک شامی شخص العطار اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ قلم بیچتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو پگھلا دیا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے دھوم مچ جانے کے بعد اس شخص کیلئے ناروے کے ایک صحافی کی جانب سے انٹرنیٹ پر چندہ جمع کرنے کی ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ تھوڑے ہی وقت میں دنیا بھر سے اس شخص کیلئے بھیجے جانے والا چندہ 1 لاکھ 88 ہزار ڈالر سے زائد تک پہنچ گیا تھا۔اس چندے کے باعث العطار نے دو ماہ قبل ایک بیکری کھولی تھی اور پھر کچھ وقت بعد ایک کباب کی دکان اور چھوٹا سا ہوٹل بھی کھول لیا۔ اس کے علاوہ العطار نے ایک کمرے کا گھر چھوڑ کر دو کمروں پر مشتمل بہتر گھر لے لیا ہے جہاں وہ اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔