ریحام خان کا پی آئی اے کے طیارے کے کاک پٹ میں آمد کا معاملہ، کپتان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 22:13

ریحام خان کا پی آئی اے کے طیارے کے کاک پٹ میں آمد کا معاملہ، کپتان کیخلاف ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.3 دسمبر 2015 ء) ریحام خان کا پی آئی اے کے طیارے کے کاک پٹ میں آمد کے معاملے پر جہاز کے کپتان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا پی آئی اے کے طیارے پی کے 788 کے کاک پٹ میں جانا ثابت ہوگیا ہے۔ ریحام خان نے جہاز کے کاک پٹ میں کچھ وقت گزارا۔ ریحام خان کا طیارے کے کاک پٹ میں جانا سیفٹی قانون کے خلاف تھا۔ اس حوالے سے باقائدہ تحقیقات کی جائیں گی اور جہاز کے کپتان کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائَے گی۔

متعلقہ عنوان :