پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک مرتبہ پھر 20ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:30

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک مرتبہ پھر 20ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے

لاہور۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک مرتبہ پھر 20ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کی جانب سے 27نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 110ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 14ارب78کروڑ70لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب3کروڑ20لاکھ ڈالر ہو گئے اس طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب81کروڑ93لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :