گاہک سیر تو حجام سواسیر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 22:36

گاہک سیر تو حجام سواسیر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)جیمی لوئیس اور ڈینی لوئیس دونوں نے اپنے بیٹے میسن کے لیے ایک حجام ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی ، جو اس کے بال کاٹ سکے، کافی محنت کے بعد انہیں ایک حجام ملا جو میسن کے بال کاٹنے میں کامیاب ہوا۔ننھے میسن کو چند ماہ پہلے ڈاکٹروں آٹزم تشخیص کیا۔اسی وجہ سے جب بھی کوئی حجام میسن کے بال کاٹنے کی کوشش کرتا ، میسن کو انتہائی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔

میسن کو ایسے لگتا جیسے اس کے جسم کو کوئی حصہ کٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پورٹ ٹالبوٹ کے جیمز ولیم کو اپنے کام سے مخلص ہونے کے حوالے سے برطانیہ کا بہترین حجام کہا جاسکتا ہے۔ جیمز نے بہت بار کوشش کی کہ میسن کے بال کاٹ دے مگر میسن نے اسے اپنے بالوں کو چھونے بھی نہ دیا۔اس پر جیمز نے فیصلہ کیا کہ وہ میسن کے بال اسی طرح کاٹے گا، جس سے میسن کو تکلیف نہ ہو۔ جیمز نے میسن کو فرش پر چھوڑا تو میسن فرش پر لیٹ گیا۔ اس کے بعد جیمز بھی اس کے ساتھ ہی فرش پر لیٹ گیا اور لیٹے لیٹے ہی میسن کے بال کاٹ دئیے۔اس طرح پہلی بار میسن کے بال کامیابی سے بنا کسی دشواری کے کاٹے گئے۔ بال کاٹنے کے بعد جیمز نے میسن کو ہاتھ پر تالی مارنے کا کہا مگر میسن اس کے گلے لگ گیا۔