آدمی نے بس میں مسافر کا جوتا ااتارا اور چاٹنا شروع کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 22:36

آدمی نے بس  میں مسافر کا جوتا ااتارا اور چاٹنا شروع کردیا

شینڈونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)شوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ بس میں ایک شخص اجنبی مسافر کی ٹانگ اٹھاتا ہے، پاؤں سے جوتا اتارتا ہے اور جوتے کو سونگھ کر چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔اس تمام کاروائی کو جوتے کا مالک انتہائی حیرت سے دیکھتا رہ جاتا ہے۔ یہ کلپ بس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا اور شوشل میڈیا پر پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

جوتے کو چاٹنے والا شخص بس میں سوار ہوتے ہی ایک سیٹ پر بیٹھا مگر پھر اٹھ کر ذرا اور پیچھے چلا گیا اور جا کر اجنبی مسافر کا جوتا چاٹنے لگا۔جوتا اتارنے سے چاٹنے تک اس نے جوتے کے مالک کو دیکھا تک نہیں۔بعد میں اجنبی مسافر نے اپنا جوتا واپس چھین کر اسے دوبارہ پہنا اور جوتوں کے اس شوقین سے دور چلا گیا۔ یہ کلپ چین کے صوبے شینڈونگ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ شخص کون تھا اور اس نے کیوں اس طرح کے برتاؤ کا مظاہرہ کیا۔