ممتاز خطیب مولانا عبد المجید ندیم شاہ انتقال کرگئے
فہد شبیر جمعرات 3 دسمبر 2015 22:42
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2015ء)معروف خطیب مولانا عبدالمجید ندیم شاہ انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور یہی مرض جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کے صاحبزادے مفتی سید فیصل ندیم شاہ کے مطابق آج صبح آٹھ بجے ناشتے کے بعد ذیابیطس کے معالج سے ملنے کے لئے گھر سے روانہ ہونے لگے اسی دوران طبیعت بگڑ گئی۔
(جاری ہے)
انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جیا گیا مگر وہ راستے میں ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔
وہ مولانا شفیع اوکاڑوی، علامہ احسان الٰہی ظہیر، مولانا ضیاء القاسمی اور مولانا عبد الشکور دینپوری سمیت ملک کے ان سیکنڈ جنریشن خطیبوں میں سے تھے جنہوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ وہ دیوبندی مکتبہ فکر کے واحد خطیب تھے جو کسی تنظیمی عہدے کے بغیر جے یو آئی سے تاحیات وابستہ رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات 8 بجے گلزار قائد راولپنڈی میں ادا کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.