کراچی،چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے دو رکنی چینی وفد کا پاپام ساوٴتھ آفس کا دورہ
جمعرات 3 دسمبر 2015 22:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن(نورینکو) سے تعلق رکھنے والے دو رکنی چینی وفد نے گزشتہ روز پاپام ساوٴتھ آفس کا دورہ کیا جہاں پاپام کے سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان اور اراکین منیجنگ کمیٹی نے وفد کا استقبال کیا۔
(جاری ہے)
یانگ ہونگوائی کی سربراہی میں پاپام ساوٴتھ آفس کا دورہ کرنے والے وفد نے اپنی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کمرشل ٹرکوں کے اسمبلنگ پلانٹ شروع کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی کمرشل ٹرکوں کی اسمبلنگ میں استعمال ہونے والے آٹو پارٹس مقامی وینڈرز سے حاصل کرنا چاہتی ہے جس کیلئے پاپام کی معاونت درکار ہوگی۔
اس موقع پر پاپا م کے سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کمرشل ٹرکوں کی اسمبلنگ شروع کئے جانے سے مقامی وینڈرز کو آٹو پارٹس کی فراہمی کے نادر مواقع حاصل ہونگے اور اس چینی سرمایہ کاری سے مقامی آٹو پارٹس انڈسٹری کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.