کراچی،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب81کروڑ93لاکھ ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے

جمعرات 3 دسمبر 2015 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب81کروڑ93لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 27نومبر کو اختتا م پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر5ارب3کروڑ20لاکھ ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر کی سطح14ارب78کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔گزشتہ ہفتے کے دوران بائی لٹرل و ملٹی لٹرل ذرائع سے مرکزی بینک کو 11کروڑ40لاکھ ڈالر وصول ہوئے اور مجموعی طور پر مرکزی بینک کے ذخائر میں10کروڑ10لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :