دعوت اسلامی کے زیراہتمام عرس داتا گنج بخش مختلف اجتماعات

نابینا افراد میں امیر اہلسنت مولاناالیاس قادری کی برل زبان میں تصنیف ’’انمول ہیرے‘‘ تقسیم کی گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 23:07

دعوت اسلامی کے زیراہتمام عرس داتا گنج بخش مختلف اجتماعات

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) دعوت اسلامی کے زیراہتمام بسلسلہ عرس حضرت ابو الحسن داتا علی ہجویری المعروف داتا گنج رحمۃ اﷲ پر مختلف اجتماعات ہوئے جس میں مقررین نے اولیاء کرام بالخصوص حضرت داتاگنج بخش کے فیضا ن اور ان کی اشاعت دین کے حوالے سے خدمات پر روشنی ڈالی ۔ پہلا اجتماع بعد نماز ظہر داتا دربار کی مسجد میں ہوا جس میں مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ داتا علی ہجویریؒ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے برصغیر میں اسلام کا پرچم بلند کیا اوران کی دعوت پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے۔ دعوت اسلامی کے گونگے بہرے اور معذور افراد کا ایک اور اجتماع بعد از نماز عشاء ہوا جس میں امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری کی جانب سے نابینا افراد کی جانب سے تخلیق کردہ برل زبان میں تصنیف ’’انمول ہیرے‘‘ تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران کراچی سے آئے ہوئے رکن شوریٰ حاجی امین نے اس اجتماع میں بیان کیا اور بعد ازاں ان کے بیان کا اشاروں میں ترجمہ کیا گیا۔ اس موقع پر امیر اہلسنت محمد الیاس قادری کی اس کاوش کو سراہا گیا۔ اسی طرح ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کے سنتوں بھرے تربیتی اجتماع ، مدنی قافلو ں کی رونگی کا سلسلہ بھی ہوا ۔