کراچی : بم کی اطلاع پر پی آئی اے کی پرواز کی تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 11:13

کراچی : بم کی اطلاع پر پی آئی اے کی پرواز کی تیانجن میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع پر پرواز کو ہنگامی طور پر تیانجن میں لینڈ کروا لیا گیا . تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے براستہ بیجنگ ٹوکیو روانہ ہوئی تھی.

(جاری ہے)

چینی سول ایوی ایشن حکام کو پی آئی اے سے متعلق مشتبہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پرواز کو تیانجن میں ہنگامی طور پر اُتار لیا گیا. پرواز کی تیانجن ائیر پورٹ پر ہی تلاشی لی جا رہی ہے جس کے بعد کلئیرنس ملنے پر پرواز کو ٹوکیو کے لیے روانہ کر دیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :