پاک ،بھارت کرکٹ سیریز کی تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں
ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 11:17
نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریز کے لیے ابھی تک کرکٹ بورڈکو حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملی ہے جس کے بعدیہ سیریز کھیلے جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
مذکورہ عہدیدار کے مطابق بورڈ کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ بھارتی عوا م میں پاکستانی مخالف جذبہ اس وقت زوروں پر ہے جب کہ سیریز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا وقت بھی نہیں رہا ہے کیوں کہ 10دن میں ایسی اہم سیریز کے انتظامات کو مکمل کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔
عہدیدار کے مطابق اگر انہیں اس سیریز کے لیے حکومت کی اجازت ملنا ہوتی تو یہ بہت پہلے ہی ہوگیا ہوتا لہذان کے خیال میں ا اب پاکستان اور بھارت کے مابین دسمبر میں کوئی سیریز نہیں ہوگی ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیریز کے لیے اجازت دینے کے سوال پر کہا کہ ابھی حکومت نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
عثمان خان، فخر زمان ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر کھیلنے کی دوڑ میں شامل
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.