دنیا کا مشکل ترین امتحانی سوال ، شوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 4 دسمبر 2015 11:30

دنیا کا مشکل ترین امتحانی سوال ، شوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر2015ء)اس سوال کادرست جواب دیتے ہوئے سٹیفن ہاکنگ اور پروفیسر برائن کاکس کا دماغ بھی چکرا جائے گا۔اصل میں اس سوال کا کوئی درست جواب نہیں ہے۔ ٹورنٹو ، کینیڈا کے شیریڈان کالج کے فلم سٹوڈنٹ کے ساؤنڈ ریکارڈنگ کے ٹسٹ میں آنے والے سوال نے سٹوڈنٹ کا دماغ بھی چکرا دیا۔

(جاری ہے)

سوال تھا کہ مائیکروفون کیا ہے؟ نیچے دو متوقع جوابات میں لکھا ہوا تھا درست (True) اور دوسرا غلط (False) ۔

ایک صارف نے ریڈٹ پر امگر کے ذریعے اس سوال کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم سٹوڈنٹ ہوں۔ یہ میرے ساؤنڈ ریکارڈنگ کے ٹسٹ کا سوال ہے۔ شوشل میڈیا پر اس سوال کے پوسٹ ہوتے ہی یہ وائرل ہوگیا اور سب اس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ آج ہر کسی کو انٹرنیٹ کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ اس سوال کا جواب کوئی نہیں دے سکتا۔