اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کی 57 ویں برسی کل منائی جائے گی
جمعہ 4 دسمبر 2015 11:42
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء)اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ستاون برس بیت گئے ان کی 57ویں برسی آج(ہفتہ)کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
پطرس بخاری جن کا اصل نام سیّد احمد شاہ بخاری تھالیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے وہ ایک ممتاز مزاح نگار،شاعر،صحافی اور ادیب تھے ان کی معروف تصنیف میں ” پطرس کے مضامین “ بے حد مقبول ہے انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا سپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیں حکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا تھا انہیں ان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔پطرس بخاری5دسمبر 1958ء کو امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.