عزیز میاں قوال کی15ویں برسی کل منائی جائے گی
جمعہ 4 دسمبر 2015 11:46
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء)بارعب آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی15ویں برسی 6دسمبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔بھاری بھرکم اور طاقت ور آواز کے مالک عبدالعزیز المعروف عزیز میاں قوال 17اپریل 1942ء کو پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی وہ پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں شمار ہوتے تھے انہیں ” اللہ ہی جانے کون بشر ہے “ ” یا نبی یا نبی “ اور ” میں شرابی شرابی “ جیسی قوالیوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
قوالی کی دنیا میں شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 1989ء میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا انہیں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا وہ اپنی قوالیوں کی شاعری خود لکھتے تھے انہوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا وہ قوال کے ساتھ ساتھ عظیم فلسفی بھی تھے ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جبکہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔(جاری ہے)
عزیز میاں قوال 6دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.