سعودی عرب:130 سالہ موٴذن کا ایمان افروز جذبہ

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:48

سعودی عرب:130 سالہ موٴذن کا ایمان افروز جذبہ

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے ایک مْعمر بزرگ موٴذن کا جذبہ اور مستقل مزاجی سے اذان دینے کا نیک کام دادِ تحسین کے لائق ہے کہ وہ 130 سال کی عمر میں بھی پوری ہمت کے ساتھ یہ فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی اخبار"سبق" کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ الشیخ الزیدانی کا تعلق سعودی عرب کے شہر النماص کے شمالی قصبے الرمایہ سے ہے۔

ایک صدی سے زائد عرصے سے مقامی مسجد میں موذن ہیں اور ان کی عمر ایک سو تیس سال بو چکی ہے۔اہل علاقہ ان کی اذان دینے پر بہت خوش ہیں۔ الشیخ الزیدانی کے اپنے تمام ہم عصر دوست و اقارب سب دنیا سے جا چکے ہیں جب کہ وہ ابھی تک صحت مند ہیں اور معمول کے مطابق زندگی گذار رہے ہیں۔ ایک سو تیس سال سے زندہ الشیخ الزیدانی تاریخ کی خوبصورت یادوں کا بھی ایک حسین گلدستہ ہیں۔