کیلیفورنیا میں حملہ آوروں کے مکان سے دھماکہ خیز مواد برآمد

چھاپوں کے دوران بارودی آلات، اسحہ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں،پولیس

جمعہ 4 دسمبر 2015 11:50

کیلیفورنیا میں حملہ آوروں کے مکان سے دھماکہ خیز مواد برآمد

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں سوشل سروس سینٹر میں 14 افراد کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث دو مشتبہ افراد کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ذہنی مسائل اور بیماریوں کا شکار افراد کی مدد کے مرکز پر بدھ کی صبح ہونے والے حملے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد کی ہلاکت کے بعد چھاپوں کے دوران بارودی آلات، اسحہ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ 28 سالہ سید رضوان فاروق اور ان کی 27 سالہ ساتھی تاشفین ملک کا اس حملے میں مقصد کیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ’اس حملے کے لیے کچھ حد تک منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ ’اس حملے کے لیے کچھ حد تک منصوبہ بندی کی گئی تھی‘سان برنارڈینو پولیس کے سربراہ جیرڈ برگوان کا کہنا ہے کہ ’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں مشتبہ افراد ایک اور حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

‘ان دونوں مشتبہ افراد نے پولیس کے ساتھ مقابلے میں 76 گولیاں فاء کیں جبکہ پولیس نے 380 گولیاں برسائیں۔ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردی کے امکانات کو فی الحال مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ’ملنے والے ثبوتوں سے حقیقت تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔‘امکان ہے کہ حکام جمعرات کے روز سے اس حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی معلومات جاری کرنا شروع کریں گے۔امریکہ میں پیدا ۔امریکی براک اوباما کا کہنا ہے کہ ’مقامی حکام نے تحقیقات کی تمام تر ذمہ داری ایف بی آئی کے حوالے کر دی ہے۔