کراچی،رینجرز کی کارروائیاں ، کالعدم تنظیموں کے کارکنوں سمیت 11 گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزموں میں سانحہ صفورا کا اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان اور ایک سیاسی جماعت کا یونٹ انچارچ بھی شامل تھا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز نے گلبرگ اور لیاری میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سہراب گوٹھ میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر سانحہ صفورا کے اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا اور 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ان میں سیاسی جماعت کا ایک یونٹ انچارچ بھی شامل ہے ، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے قاسم آباد اور اعظم نگر کا گھیراوٴ کر کے 5 مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :