فلم ”باجی راؤمستانی“18دسمبر کو ریلیز ہو گی

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:12

فلم ”باجی راؤمستانی“18دسمبر کو ریلیز ہو گی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اکثر و بیشتر اپنی دلچسپ ڈب میش ویڈیوز فینز سے شیئر کرتے رہتے ہیں- رنویر 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی پروموشن کے دوران ارجن کپور کو بہت مِس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب رنویر نے ایوشمن کھرانہ کے ساتھ ایک ڈب میش ویڈیو میں بولی وڈ اداکار ارجن کپور کو ”گھر واپس لانے“ کی کوشش کی ہے-انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس دلچسپ ڈب میش ویڈیو میں رنویر اور ایوشمن فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا مشہور گانا” گھر آجا پردیسی“ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کے عنوان کے ساتھ ارجن کو گھر لاوٴ کا ہیش ٹیگ بھی دیا گیا ہے۔

”گھر آجا پردیسی“ پر لپ سنگنگ (ہونٹ ہلاتے ہوئے) دونوں اداکار انتہائی ڈرامائی انداز میں ارجن کپور کو واپس گھر (ہندوستان) بلارہے ہیں، جو اِن دنوں مشہور رئیلٹی شو ' خطروں کے کھلاڑی' کی شوٹنگ کے لیے ارجنٹینا میں موجود ہیں۔اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ

متعلقہ عنوان :