امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو فلو کے زبردست حملہ‘ہسپتال منتقل

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:28

امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو فلو کے زبردست حملہ‘ہسپتال منتقل

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء)امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کو فلو کے زبردست حملے کے باعث نیو یارک کے ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ماریہ نے دو روز بعد نیو جریسی میں پرفارم بھی کرنا ہے ۔ گلوکارہ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد لوٹی تھی ، اور صبح کوجب جاگی تو خود کو علیل پایا ، جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں جلد صحت یابی مل جائے گی اور ایک دن بعد ہی ہسپتال سے ریلیز کر دیا جائے گا ۔ تا ہم اس بارے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ نیو جرسی میں کل ہفتے کے روز ہونے والے کنسرٹ میں وہ حصہ لے پائیں گی یا نہیں ۔ یاد رہے کہ ماریہ اس سال کے شروع میں علیل ہونے کی وجہ سے لاس ویگاس کا ایک شو بھی نہیں کر پائی تھیں ، اور اس تناظر میں منتظمین پریشان ہیں کہ کہیں ایک بار پھر ایسا ہی نہ ہو ، اورکل کا کنسرٹ کینسل نہ کرنا پڑ جائے ۔