چھٹا سالانہ قائد اعظم آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

جمعہ 4 دسمبر 2015 12:41

چھٹا سالانہ قائد اعظم آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) چھٹاسالانہ قائد اعظم آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ اتوار سے خواجہ فرید گورنمنٹ کالج رحیم یارخان میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری رانا ضیاء الرحمن کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بہاولپور، پی ڈیلیو ڈی کراچی، رحیم یار خان، خانیوال، کوئٹہ اکیڈمی، پنجاب پولیس لاہور، کریسنٹ ملز فیصل آباد، سٹیلز ملز کراچی، ڈی آئی خان، ہزارہ کلب کوئٹہ، واپڈا ملتان، ایشیاء گھی ملز بہاولپور شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک سسٹم پر کھیلا جائے گا، فائنل میچ 11دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :