سلمان بٹ ، محمد آصف کو ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 13:05

سلمان بٹ ، محمد آصف کو ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت ملنے ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کو ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی آج کل اپنی سزائیں مکمل کرنے کے بعد کرکٹر کو فکسنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے لیکچرز دے رہے ہیں ، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو 12جنوری 2016ء سے شیڈول ملکی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی جاسکتی ہے اور اس ضمن میں تیاری کے لیے سلمان بٹ اور محمدآصف قائد اعظم ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں واپڈا کی جانب سے ان ایکشن ہوسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 10 سال تک کی سزا سنائی تھی اور ، تینوں نے لندن جیل میں بھی اپنے کئے کی سزا کاٹی تھی ۔ پی سی بی محمد عامر کو پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے اور آج کل محمد عامر بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہیں ۔