سندھ ہائیکورٹ کا سابق ایم ڈی سوئی گیس ظہیر صدیقی کو طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

جمعہ 4 دسمبر 2015 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی سوئی گیس ظہیر صدیقی کو طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے رینجرز کے حراستی مرکز میں رکھنے کے معاملے پر نیب سے 17دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایم ڈی سوئی گیس ظہیر صدیقی کو رینجرز کے حراستی مرکز میں رکھنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے معاملے پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کردی جبکہ سابق ایم ڈی سوئی گیس کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان سے اہل خانہ کی ملاقات کرانے کا حکم بھی دیدیا۔