ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے 18قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے گئے

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:42

ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے 18قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے آئندہ سال بھارت میں ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے 18قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے جنہیں ٹیسٹ کیلئے قازقستان بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اعظم ڈار کے مطابق ان اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے جاری تربیتی کیمپ کے دوران لئے گئے جن میں ، اتھلیکٹس کے4، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے 3، 3، کبڈی ، مارشل آرٹس ، بیڈمنٹن ، کے دو، دو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں جنہیں ٹیسٹ کیلئے جمعرات کو قازقستان کی لیباٹری میں بھجوایا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک ان ٹیسٹ کی رپورٹس اسلام آباد پہنچ جائے گی اور جن کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے گے ان پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایونٹس کے دروازے بند کرتے ہوئے 2سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی ۔