توہین رسالت، ہندو مہاسبھا کے چیف کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2015 14:46

توہین رسالت، ہندو مہاسبھا کے چیف کو گرفتار کر لیا گیا

لکھنؤ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 دسمبر 2015 ء) : توہین رسالت کے مرتکب ہندو مہاسبھا کے چیف کو گرفتار کر لیا گیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکنامک ٹائمز میں شائع ہوئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندو مہاسبھا کے چیف کملیش تیواری نے توہین رسالت اور ہتک آمیز کلمات پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے جس کے بعد اسلامی مدرسے دارالعلوم دیوبند اور دیگر مسلمان کمیونٹی نے سڑکوں اور گلیوں میں تیواری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا. تاہم بعد ازاں تیواری کی گرفتاری کے بعد حالات کی کشیدگی میں قدرے کمی آئی جس کے بعد احتجاجی مظاہرے بھی بند کر دئے گئے .

متعلقہ عنوان :