مقامی گروپس کی سیاست ، عاقب جاوید کیلئے اماراتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بچانا مشکل ہوگیا

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:47

مقامی گروپس کی سیاست ، عاقب جاوید کیلئے اماراتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بچانا ..

شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کشتی بھی طوفان میں پھنس گئی ہے اور مقامی گروپوں کی سیاست کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ 43سالہ سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر نے چند دن قبل ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرکے ڈیوڈ ایسٹ کی حمایت کا اعلان کیاتھا جس پر مقامی عرب افراد ناراض ہیں۔

ان مقامی لوگوں پر مشتمل گروپ عاقب جاوید کو عہدے سے ہٹانا چاہتا تھا تاہم اماراتی کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ اور غیر ملکیوں پر مشتمل گروپ نے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک با اثر پاکستانی کی وجہ سے شاہی خاندانی کے اہم فرد بھی عاقب کی حمایت کررہے ہیں۔ اماراتی ٹیم کے ہیڈ کوچ اسی صورت میں اپنا عہدہ بچا سکتے ہیں اگر انکی کوچنگ میں ٹیم فتو حات حاصل کرے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2015 ء کے بعد اماراتی ٹیم ایک بھی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ اسے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ اور انٹر کانٹینٹل کپ میں بھی شکست ہوئی تھی اور وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی۔ یاد رہے کہ عاقب جاوید نے تین سال قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ کر متحدہ عرب امارات کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی تاہم غیر پیشہ وارانہ مقامی حکام اب سلیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں اور عاقب جاوید کو اپنا عہدہ بچانے مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :