کراچی سے پشاور آنے والی سرکاری ایئرلائنز پی آئی اے کی پرواز چوہا گھس جانے سے تاخیر کا شکار ہوگئی

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) کراچی سے پشاور آنے والی سرکاری ایئرلائنز پی آئی اے کی پرواز چوہا گھس جانے سے تاخیر کا شکار ہوگئی ‘ پی آئی اے کی پرواز 350 صبح 7کی بجائے 8 بجے پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پہنچی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور کیلئے صبح 5 بجے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 350 میں چوہا گھس گیا ‘ ذرائع کے مطابق چوہا کیٹرنگ گاڑی سے جہاز کے اندر چلا گیا، جو کوشش کے باوجود پکڑا نہ جاسکا۔ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے بعد پی آئی اے حکام نے مسافروں کو دوسرے جہاز میں بیٹھا کر پشاور کے لئے روانہ کردیا ‘شیڈول متاثر ہونے سے پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 فلائٹ 8 بجے کی بجائے 9 بجے روانہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :