Live Updates

تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کی جائے گی ‘اسد عمر

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:50

تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کی جائے گی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں مینڈیٹ کے خلاف کسی قسم کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر تحریک انصاف کے مینڈیٹ میں رد و بدل کی کوشش کی گئی تو اس پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا رویہ انتخابات کو متنازع بنانے کا باعث بنتا ہے اس لئے الیکشن کمیشن حقیقی انتخابی نتائج کا فوری اعلان یقینی بنائے۔رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں متنازع ووٹوں کی حامل 8 یوسیز کی بجائے صرف 2 پر دوبارہ گنتی پر گہری تشویش ہے اس لئے تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ متنازع یوسیز میں دوبارہ گنتی کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :