بنگلہ دیش میں انسانی اسمگلنگ اور جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے کے الزام میں پاکستانی سمیت 6 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں 42 سالہ پاکستانی عبداللہ الیاس سلیم،محمدجہانگیر،محمد عبدالخلیق،محمد قمرالاسلام،محمد ابو سفیان اور محمد رسیل شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 70لاکھ بھارتی کرنسی ،21 پاکستانی پاسپورٹ،7 بنگلہ دیشی پاسپورٹ،بڑی تعداد میں مہر بنانے کا سامان بھی قبضے میں لے لیا،ڈائریکٹرآر اے بی مفتی محمود خان کی میڈیا کو بریفنگ

جمعہ 4 دسمبر 2015 14:54

بنگلہ دیش میں انسانی اسمگلنگ اور جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے کے الزام ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش میں ریپڈایکشن بٹالین (آر اے بی ) نے دارالحکومت ڈھاکہ میں کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور جعلی غیر ملکی کرنسی بنانے کے الزام میں پاکستانی سمیت 6 افراد کوگرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریپڈایکشن بٹالین کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار یاں جمعرات اور جمعہ کو مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران عمل میںآ ئی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں 42 سالہ پاکستانی عبداللہ الیاس سلیم،محمدجہانگیر،محمد عبدالخلیق،محمد قمرالاسلام،محمد ابو سفیان اور محمد رسیل شامل ہیں۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آر اے بی کے لیگل اور میڈیا ونگ کے ڈائریکٹر مفتی محمود خان نے کہاکہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے عبداللہ ،محمد جہانگیر اور محمد عبدالخلیق کو ائیرپورٹ کے علاقے سے گرفتار کیا۔آر اے بی کے حکام نے 70لاکھ بھارتی روپے ،21 پاکستانی پاسپورٹ،7 بنگلہ دیشی پاسپورٹ،بڑی تعداد میں مہر بنانے کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :