”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، جوہی چاؤلہ

جمعہ 4 دسمبر 2015 15:03

”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کرنے سے بہت کچھ سیکھنے ..

ممبئی ۔ 04 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کرنے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہی چاؤلہ نے کہا کہ انہوں نے شبانہ اعظمی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

وہ نہایت باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شبانہ اعظمی کے ساتھ فلم کی عکسبندی کے دوران ان سے بہت کچھ ملنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی اساتذہ، سکول اور انکی ذندگی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہسنے،رونے والے اور جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم آئندہ سال 15جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔