کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،سانحہ صفورا کا اہم ملزم سمیت11 گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ،مزید 11 ملزموں کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار ملزموں میں سانحہ صفورا کا اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان اور ایک سیاسی جماعت کا یونٹ انچارچ بھی شامل ہے، ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے حساس اداروں کی اطلاعات پر کراچی کے علاقوں میں کاروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان سے بھاری مقدار میں گولا بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے گلبرگ اور لیاری میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کرکے3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا میں بھی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار دہشت گرد گرفتار کئے گئے، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ، سہراب گوٹھ میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر سانحہ صفورا کے اہم ملزم عبداللہ منصوری عرف منصور پٹھان کو گرفتار کر لیا، لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا اور 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا، ان میں سیاسی جماعت کا ایک یونٹ انچارچ بھی شامل ہے ، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :