پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 15:14

پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) فاسٹ بولر محمدعامر پابندی ختم ہونے کے بعد نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں بلکہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارمنس دکھارہے ہیں ، سزا کاٹنے کے بعد کھیل کے میدان میں واپسی پر اُن کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے ۔ اس سال دوستمبر سے محمد عامر پر اسٹیڈیم کے گیٹ پھر سے کھل گئے ۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اُنہو ں نے شاندار کم بیک کیا اور بہترین ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے 4 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

اُنہیں اس شاندار کارکردگی کا صلہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں معاہدے کی صورت میں ملا اور بی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں اُنہوں نے دھماکے دار انٹری دے کر حریف ٹیم کے چار بیٹسمین ٹھکانے لگادیئے ۔ دوسرے میچ میں اُنہوں نے وکٹ تو کوئی نہیں لی لیکن اپنی کفایتی بولنگ سے ٹیم کو میچ جتوادیا ۔ محمد عامر اب تک بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مجموعی طور پر 8 میچز کھیل کر 14.45 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی وکٹیں بھی شامل ہیں ۔