پاک بھارت سیریز کے فیصلے کے لیے اگلے 48گھٹنے انتہائی اہم قرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 15:24

پاک بھارت سیریز کے فیصلے کے لیے اگلے 48گھٹنے انتہائی اہم قرار

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء)پاک بھارت سیریز کے فیصلے کے لیے اگلے 48گھٹنے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے سیریز کی راہ میں روڑے نہ اٹکانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بی سی سی آئی نے براڈ کاسٹرز کو سٹینڈ بائی پر رہنے کا کہ دیا ہے ، سیریز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں سری لنکا میں کھیلی جائے گی جو ممکنہ طور پر 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی ۔