سلیکشن کمیٹی کا ان فٹ ، کمزور فیلڈنگ کے حامل کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 دسمبر 2015 15:49

سلیکشن کمیٹی کا ان فٹ ، کمزور فیلڈنگ کے حامل کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنیکا ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی نے ان فٹ اور کمزور فیلڈنگ کے حامل کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر ہارون رشید کی صدارت میں ہوا جس میں اظہر خان اور سلیم جعفر نے شرکت کی جب کہ کبیر خان سے فون پر مشاورت کی گئی ،ہیڈ کوچ وقار یونس اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے عوامل پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کے ساتھ ممکنہ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے نامو ں پر غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید چند کھلاڑیوں کی فٹنس کے میعار سے مطمئن نہیں ہیں جس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔بھارت سے ممکنہ سیریز کے لیے عمر اکمل ،احمد شہزاد ، رفعت اللہ مہمند ، عمران خان جونیئر اورافتخار احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ کے کسی معاملے پر تبادلہ خیا ل نہیں کیا کیوں کہ یہ معاملات پی ایس ایل کا سلیکشن بورڈ دیکھتا ہے ۔