امریکی گالفر ٹائیگرووڈ کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:26

امریکی گالفر ٹائیگرووڈ کو اپنا مستقبل تاریک نظر آنے لگا

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4دسمبر- 2015ء) سابق عالمی نمبر ایک امریکی گولفر ٹائیگر ووڈز تاحال اپنے مستقبل کے بارے میں تاحال غیر یقینی کا شکار ہیں ۔ 39سالہ ٹائیگر ووڈز کے مطابق وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سےسخت مایوس ہیں کیوں کہ یہ تکلیف ان کی جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹائیگر ووڈز کے مطابق ابھی انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، سابق عالمی نمبر ایک کا کہنا تھا کہ وہ دوبار کمر کا آپریشن کروا چکے ہیں لیکن ابھی مزید سرجری کروانے کے بارے میں نہیں سوچا ۔ 14 گرینڈ ٹائٹل جیتنے والے شہرہ آفاق امریکی گالفر نے 2008ء یوایس اوپن میں آخری ٹائٹل جیتا تھا ۔