ڈاکٹر عاصم کی رہائی کیلئے درخواست دائر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:27

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے دستِ راست اور سابق مشیر ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے بیٹے کی رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم نے حال ہ میں مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے مبینہ لوٹ مار اور دیگر جرائم کے بارے میں اہم انکشافات کیے تھے لیکن ان کی والدہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو رہا کیا جائے کیونکہ داکٹر عاصم سے نوے روز تک نیب اور رینجرز نے تفتیش کی ہے لیکن اب یہ دونوں ادارے پھر سے اسے گرفتار اور تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :