مودی کے ”گھر ‘ ‘والے ساتھ چھوڑ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:30

مودی کے ”گھر ‘ ‘والے ساتھ چھوڑ گئے

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء ) بھاری وزیر اعظم نریندر مودی کو بہار کے بعد آبائی شہر گجرات کے عوام نے بھی مسترد کردیا ہے جہاں کانگریس نے بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کی تمام چھ کی چھ نشستیں جیت لی ہیں تاہم دیہی علاقوں میں کانگریس ایسی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے ان نتائج کو بھی مودی کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کی انتہاپسندی کو عوام کی طرف سے ووٹ کے ذریعے مسترد کرنا قراردیا ہے ۔ مقامی اخبارات نے شوسینا کی اس ناکامی پر اداریے بھی لکھے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مودی کے گجرات سے دہلی جانے کے بعد یہاں انہیں شکست ہوئی ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ یہاں کے عوام اب پوری طرح مودی کے ساتھ نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :