خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:34

خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء) سول ہسپتال کراچی میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام بچے صحت مند ہیں،اطلاعات کے مطابق مطابق کراچی کے علاقے اعظم بستی سے تعلق رکھنے والی خاتون ارم کے ہاں شادی کے پانچ بر س بعد 5بچوں کی ولادت ہوئی جن میں 4 بچے اور ایک بچی شامل ہے ‘ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ کی صحت بہتر ہے، پانچوں بچوں کو احتیاطی طور پر انکیوبیٹرمیں رکھا گیا ہے اور انہیں وہاں سے ٹرانسفر کر دیا جائیگا ۔