وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیو سرگودھا میں شعبہ ہیڈ انجری قائم کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2015 16:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔04 دسمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں شعبہ ہیڈ انجری قائم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کو ایک رپورٹ بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ سرگودھا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ کا درجہ ملنے کے باوجود ہسپتال بنیادی سہولتوں سے محروم ہے خصوصاً ہیڈ انجری کی صورت میں مریض کو لاہور یا فیصل آباد ریفر کرنا پڑتا ہے جس کے باعث 100 میں سے 90 فیصد لوگ جاتے ہی دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں اس لئے سرگودھا میں فوری طور پر ہیڈ انجری کا شعبہ قائم کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :