پنجاب پولیس نے جعلی پولیس مقابلوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

جنوری سے اکتوبر تک پولیس مقابلوں کے دوران 430 مشتبہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جمعہ 4 دسمبر 2015 16:58

پنجاب پولیس نے جعلی پولیس مقابلوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن04دسمبر۔2015ء) پنجاب پولیس نے جعلی پولیس مقابلوں کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ رواں سال کے دوران جنوری سے اکتوبر تک پولیس مقابلوں کے دوران 430 مشتبہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر پولیس آفیسر نے اپنے بیان میں سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کو 2015 کا سال بھی پولیس مقابلوں کا سال قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس مقابلوں کی مہم عسکریت پسندوں اور جرائم پیشہ مجرموں کو معاشرے سے پاک کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھی پولیس ریکارڈ کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2015 تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں 830 پولیس مقابلوں میں 392 مشتبہ افراد کو ہٹ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی دوران 245 آپریشنز میں 235 افراد کو موت کی وادی میں دھکیلا ۔

میڈیا رپورٹس اورپولیس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق 2010 میں پنجاب بھر میں 252 پولیس مقابلوں میں 186 مجرم ہلاک ہوئے ۔ 2009 میں 285 مقابلوں میں 236 مجرموں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ۔ 2008 میں 299 مقابلوں میں 259 مجرموں اور اسی طرح 2007 میں 209 مقابلوں میں 247 مجرمون کو ہٹ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :